کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام
کسان کانگریس سل کے قومی نائب صدر کودنڈا ریڈی نے صدر ریاستی بی جے پی و مرکزی وزیر کشن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ میں شدید خشک سالی کے باوجود کشن ریڈی نے مرکز سے ایک روپیہ بھی نہیں لایا۔
حیدرآباد: کسان کانگریس سل کے قومی نائب صدر کودنڈا ریڈی نے صدر ریاستی بی جے پی و مرکزی وزیر کشن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلنگانہ میں شدید خشک سالی کے باوجود کشن ریڈی نے مرکز سے ایک روپیہ بھی نہیں لایا۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کشن ریڈی، مرکز سے تلنگانہ کو فنڈس دلانے میں یکسر ناکام رہے ہیں۔ گاندھی بھون میں جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کودنڈا ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں شدید خشک سالی جیسے حالات ہیں۔
مرکز سے فنڈس لانے کے بجائے کشن ریڈی ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف من گھڑت الزامات اور بے بنیاد ریمارکس کررہے ہیں۔
اس آفات سماوی سے تلنگانہ میں 97 افراد فوت ہوچکے ہیں، مگر مرکزی وزیر کشن ریڈی نے جو ریاست سے نمائندگی کرتے ہیں، صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک بھی اجلاس طلب نہیں کیا۔
کانگریس قائد نے کہا کہ تلنگانہ میں انتخابات ہوچکے ہیں اور اب کشن ریڈی کو دہلی جانا چاہئے اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈس سے تلنگانہ کو فنڈس منظور کرانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی، ریاست میں پینے کے پانی کے بحران کو حل کرنے کیلئے ممکنہ مساعی انجام دے رہے ہیں۔