تلنگانہ

یوم تاسیس تلنگانہ تقریب، سونیاگاندھی کو مدعو کرنے پر سوال کا کشن ریڈی کو حق نہیں:وجئے شانتی

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کانگریس پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس لیڈر وجئے شانتی نے یوم تاسیس تلنگانہ کی بڑے پیمانہ پر منائی جانے والی تقریب میں سابق صدرکانگریس سونیاگاندھی کو مدعو کئے جانے پر مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کشن ریڈی کی جانب سے کئے گئے اعتراض کا جواب دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو کانگریس پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی اس پروگرام کے لیے اہل ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ ریاست کی تشکیل میں بی جے پی کا رول کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ ایسے جہدکار ہمیشہ سونیا گاندھی کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کو یقینی بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو سیاسی نقصان ہونے کے باوجود تلنگانہ کی تشکیل کو یقینی بنایاگیا۔انہوں نے واضح کیا کہ کشن ریڈی کو کانگریس سے سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔