حیدرآباد

چیف منسٹررریونت ریڈی نے کے سی آر کی عیادت کی

چیف منسٹر کے ساتھ چندرشیکھرراو کے فرزند و سابق وزیرتارک راما راو بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈاکٹرس سے سابق وزیراعلی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے سابق وزیراعلی وبی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کی شہرحیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں عیادت کی جو فارم ہوز کے باتھ روم میں پیر پھسلنے کے سبب گرپڑنے کے سبب کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے پر زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

وزیراعلی کے ساتھ چندرشیکھرراو کے فرزند و سابق وزیرتارک راما راو بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈاکٹرس سے سابق وزیراعلی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 اس موقع پر ریونت ریڈی نے کہا کہ کے چندرشیکھرراو آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ریاستی حکومت چندرشیکھرراو کے علاج کے سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کے سی آر کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں اور ان سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد صحت یاب ہوکر اسمبلی پہنچیں اور عوامی مسائل پر اظہار خیال کریں۔

حکومت ان سے مشورے لے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹروں نے جمعہ کی رات چندرشیکھرراو کی سرجری کی۔ ڈاکٹرس ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، گذشتہ روز واکر کی مدد سے چندرشیکھرراو نے آہستہ آہستہ قدم اٹھائے۔ ریونت ریڈی کے ساتھ وزیر سیتاکا اور سابق وزیر محمد علی شبیر بھی تھے۔

a3w
a3w