قلعہ گولکنڈہ میں ”فوج کو جانیں“ میلہ کا افتتاح
ہندوستانی فوج کی طاقت‘ شجاعت اور ٹکنالوجیکل ترقی کو اجاگر کرنے کے لئے جمعہ کے روز شہر کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں ”فوج کو جانیں“ 2025 میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح ریاستی گورنر جشنو دیو ورما نے کیا۔
حیدرآباد (آئی اے این ایس) ہندوستانی فوج کی طاقت‘ شجاعت اور ٹکنالوجیکل ترقی کو اجاگر کرنے کے لئے جمعہ کے روز شہر کے تاریخی قلعہ گولکنڈہ میں ”فوج کو جانیں“ 2025 میلہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح ریاستی گورنر جشنو دیو ورما نے کیا۔
ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ اور آندھرا سب ایریا کے زیر اہتمام آرٹیلری سنٹر حیدرآباد کے تعاون واشتراک سے یہ تین زمرہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پروگرام روزانہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔ عوام بالخصوص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تحریک کے لئے خصوصی طور پر میلہ کو ڈیزائن کیا گیا۔
اس ایونٹ میں ملٹری کے جدید آلات حرب‘ آپریشنل صلاحیتوں اور دیسی اختراعات کی نمائش کی جائے گی۔ یہ مقام قلعہ گولکنڈہ‘ تاریخی اور شاندار پس منظر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ افتتاح کے بعد گورنر نے مقام کا دورہ کیا۔
فوجی جوانوں سے بات چیت کی اور نمائش کے لئے رکھے گئے فوجی آلات‘ اسلحہ کا مشاہدہ کیا۔ اس میلہ کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں آرٹیلیری گنسس‘ کمیونیکیشن سسٹمس‘ این بی سی نیو کلیر بائیولوجیکل اور کیمیائی) وار فیر (ہتھیار) سوئس اور ملٹری کے دیسی جدید اختراعات کی نمائش کی گئی‘ اس تقریب میں پنجاب رجمنٹ کے فوجیوں کی جانب سے کیا گیا گٹکا مظاہرہ توجہ کا مرکز رہا جس میں روایتی سکھ مارشل آرٹس کو پیش کیا گیا۔
وزیٹرس کو ریکروٹمنٹ بوتھس‘ آرٹیلیری آلات کے ساتھ تصویر کشی‘ فوجیوں کے یونیفارمس کے بشمول انٹراکٹیو زونس میں شرکت کا موقع ملا۔ اس ایونٹ کے تعلق سے عوام کا جوش وجذبہ قابل دید تھا۔