حیدرآباد

شہرحیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت میں قدرے استحکام

شہرحیدرآباد میں ٹماٹر کی آمد میں اضافہ کے ساتھ ہی اس کی قیمتوں میں قدرے استحکام دیکھاجارہا ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ٹماٹر کی آمد میں اضافہ کے ساتھ ہی اس کی قیمتوں میں قدرے استحکام دیکھاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

شہر کے رعیتوبازاروں میں فی کلوٹماٹر 63 روپئے کے حساب سے دستیاب ہورہا ہے جبکہ دیگر مارکٹس میں ٹماٹر 120 سے 140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

10 دن پہلے شہر میں صرف 850 کوئنٹل ٹماٹر لایاگیا جبکہ پیر کو ہول سیل بازار میں 2450 کوئنٹل ٹماٹر پہنچا۔

شہر میں زیادہ تر پیداوار اننت پور، چتور اور کرناٹک سے آرہی ہے۔

اس کے علاوہ تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی کی وجہ رنگا ریڈی، وقارآباد، چیوڑلہ، نواب پیٹ اور میدک سے ٹماٹر بڑی تعدادمیں بازار میں آرہے ہیں۔

زرعی مارکٹنگ حکام کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک یہ 50 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر کے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

شہر میں آنے والے ٹماٹر کی پیداوار کے مطابق ہول سیل مارکٹ میں مانگ کی بنیاد پر قیمتوں کا فیصلہ محکمہ زرعی مارکٹنگ کے حکام کرتے ہیں۔

معیارکے لحاظ سے انہیں پہلی اور دوسری قسم میں تقسیم کیا گیا ہے اور انہیں اسی حساب سے رعیتو بازاروں میں فروخت کیاجاتا ہے۔