کھیل
ٹرینڈنگ

کوہلی نے سچن کے 49 او ڈی آئی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، انوشکا کا دلچسپ ٹوئٹ

ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 49ویں سنچری بنا کر سچن تندولکر کے سب سے زیادہ سنچری کے ریکارڈ کی برابری کر دی۔

کولکتہ: ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز وراٹ کوہلی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی 49ویں سنچری بنا کر سچن تندولکر کے سب سے زیادہ سنچری کے ریکارڈ کی برابری کر دی۔

متعلقہ خبریں
پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے
اسٹوکس نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس ورلڈ کپ میں کوہلی کی یہ دوسری سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی 48ویں ون ڈے سنچری مکمل کی تھی۔ وراٹ کوہلی نے یہ سنچری 119 گیندوں میں مکمل کی۔

اس میچ میں کوہلی نے 34 ورلڈ کپ میں 1500 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اس دوران ان کی اوسط 53 سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے تین سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس فہرست میں سب سے اوپر سچن ٹنڈولکر (2278) ہیں، اس کے بعد آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ (1743) ہیں اور اب کوہلی یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا 28 واں رن بنا کر انجام دیا۔

کوہلی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 49 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ کوہلی نے 277 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ سچن نے 451 اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں ریکارڈ 49 ویں سنچری مکمل کرتے ہی انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی کی تصویر کے ساتھ انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’ اپنی سالگرہ پر خود کو سنچری کی شکل میں تحفہ ۔

a3w
a3w