کھیل

پانچ کھلاڑی آخری مرتبہ ورلڈکپ کھیلیں گے

آئی سی سی ورلڈکپ کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہر ٹیم ہندوستانی سرزمین پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ میں کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو ممکنہ طورپر اپنے کیریر کا آخری ورلڈکپ کھیلیں گے۔

حیدرآباد: آئی سی سی ورلڈکپ کل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہر ٹیم ہندوستانی سرزمین پر دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔ ٹورنامنٹ میں کئی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو ممکنہ طورپر اپنے کیریر کا آخری ورلڈکپ کھیلیں گے۔

متعلقہ خبریں
ورلڈکپ کے بعد اسٹوکس کے گھٹنے کی سرجری کا امکان
آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: ویراٹ کوہلی
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
ویراٹ کو دوبارہ ٹسٹ کپتان بنانا چاہئے: سابق کپتان

اس فہرست میں تین ہندوستانی نام بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما کیلئے یہ آخری ورلڈکپ ہوسکتا ہے۔ ہٹ مین کی عمر 36 سال ہے۔ یعنی اگلے ورلڈکپ تک ہٹ مین 40 سال کے ہو جائیں گے۔ ایسے میں روہت کیلئے آئندہ ورلڈکپ کھیلنا بہت مشکل لگتا ہے۔

اس فہرست میں روی چندرن اشون دوسرے ہندوستانی کے طورپر شامل ہیں۔ روی چندرن اشون پہلے ہی اشاروں کے ذریعے واضح کرچکے ہیں کہ یہ ان کے کیریر کا آخری ورلڈکپ ہوگا۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی کہ اگر اشون ورلڈ کپ 2023 کے فوراً بعد 50 اوور کے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

اشون کو پہلے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا تھا لیکن اکشر پٹیل کے زخمی ہونے کے بعد آف اسپنر کیلئے ورلڈکپ کے دروازے کھل گئے۔ سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی تیسرے ہندوستانی ہیں جن کیلئے یہ ورلڈ کپ آخری ثابت ہوسکتاہے۔ ویرات کوہلی کی فٹنس بے مثال ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

تاہم کوہلی کی عمر 34 سال ہے اور ویراٹ آئندہ ورلڈ کپ تک 38 سال کے ہو جائیں گے۔ ایسے میں کنگ کوہلی کیلئے ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں کھیلنا قدرے مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ آسٹریلیا کے دھماکو اوپنر ڈیویڈ وارنر کا بھی یہ یقینی طورپر آخری ورلڈکپ ہوگا۔

ڈیوڈ وارنر بھی ورلڈ کپ 2023 کے بعد 50 اوور کے فارمیٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ وارنر کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ ایسے میں کینگرو اوپنر یقینی طورپر اس ورلڈکپ میں بیاٹ سے اپنی چھاپ چھوڑنا چاہیں گے۔ بنگلہ دیش کے کپتان اور اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن کا بھی یہ ورلڈکپ آخری ہوسکتاہے۔

شکیب الحسن آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بنگلہ دیش کی کپتانی کرنے جارہے ہیں۔ شکیب کی عمر 36 سال ہے اس لیے ان کیلئے آئندہ ورلڈکپ کھیلنا تقریباً ناممکن لگتا ہے۔ خود شکیب نے حال ہی میں ورلڈکپ 2023 کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کا اشارہ دیا ہے۔

a3w
a3w