حیدرآباد

کونڈا سریکھا معافی کی قابل نہیں: اکھیل اکینینی

انہوں نے کہا کہ وہ قابل احترام شہری اور باوقار خاندان کے افراد ہیں مگر ان افراد کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے اور وہ بے عزتی محسوس کررہے ہیں۔ ایک سیاسی لڑائی میں جسے وہ خود غرضی سے جیتنے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: ٹالی ووڈ اداکار اکھیل اکینینی نے کہا کہ تلنگانہ کی وزیر جنگلات و ماحولیات کو نڈا سریکھا کو ناگا چیتنیہ اور سمانتھا روتھ پر بھو کی علیحدگی پر اُن (کونڈا سریکھا) کے نازیبا اور نفرت انگیز تبصروں کے لئے معاف نہیں کیا جائے گا۔ اکھیل جو ناگا چیتنیہ کے سوتیلے بھائی ہیں، نے ایکس پر جمعہ کے روز پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج میں ان جیسے لوگوں کو معاف کرنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
منشیات فروخت کیس: ٹالی ووڈ اداکار پی ناؤدیپ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
منشیات معاملہ، ٹالی ووڈ اداکار نودیپ سے پوچھ گچھ
تارک رتنا اسمبلی الیکشن لڑنا چاہتے تھے
ٹالی ووڈ اداکار تارک رتنا چل بسے

 ایک عوامی ملازم ہونے کے ناطے ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ عوام کا تحفظ کریں گی۔ عوامی بہبود اور اقدار کو نظر انداز نہیں کریں گی۔ مگر انہوں نے ایسا شرمناک کام کیا ہے جس کے سبب انہیں معاف کیا جاسکتا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ قابل احترام شہری اور باوقار خاندان کے افراد ہیں مگر ان افراد کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے اور وہ بے عزتی محسوس کررہے ہیں۔ ایک سیاسی لڑائی میں جسے وہ خود غرضی سے جیتنے کی کوشش کررہی ہے۔

مگر وزیر نے بے شرمی کے ساتھ معصوم اور قابل احترام افراد کو نشانہ بنایا اور بلی کا بکرا بنایا جبکہ یہ افراد، آپ سے زیادہ اعلیٰ اقدار کے حامل اور کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔ ہمارے سماج میں ان جیسے لوگوں کی معافی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اکھیل، مقبول عام اداکار ناگرجن اکینینی اور املا اکینینی کے بیٹے ہیں جبکہ ناگا چیتنیہ، ناگرجن اور ان کی پہلی بیوی لکشمی دگوبٹی کے فرزند ہیں۔

a3w
a3w