حیدرآباد

حیدرآباد: فارنسک لیب میں آتشزدگی۔شواہد کے ضائع ہونے کی خبریں بے بنیاد: ڈائریکٹر شیکھا گوئل

حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں واقع اسٹیٹ فارنسک سائنس لیبارٹری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی منفی خبروں کی سائبر سیکیورٹی ڈائریکٹر شیکھا گوئل نے سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اہم معاملات کے شواہد جل جانے کے پروپگنڈہ میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ نامپلی میں واقع اسٹیٹ فارنسک سائنس لیبارٹری میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی منفی خبروں کی سائبر سیکیورٹی ڈائریکٹر شیکھا گوئل نے سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اہم معاملات کے شواہد جل جانے کے پروپگنڈہ میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

انہوں نے بتایا کہ 2015 کے ایک اے سی بی کیس سے متعلق 16 اشیاء کا معائنہ بہت پہلے مکمل کر لیا گیا تھا اور وہ تمام شواہد 2021 میں ہی عدالت کے حوالے کر دیئے گئے تھے۔ اس وقت لیب میں اس کیس سے متعلق کوئی ریکارڈ یا اشیاء موجود نہیں تھیں۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ عملہ کی چوکسی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا اور دوپہر 1.30بجے تک آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی لیب کا فائر آڈٹ کروایا جائے گا جس کے بعد معمول کے مطابق کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
شیکھا گوئل نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حساس معاملہ پر بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف تصدیق شدہ معلومات پر بھروسہ کریں۔