تلنگانہ

کے ٹی راما راوکو ایک اور بین الاقوامی اعزاز، برطانیہ میں آٹوموبائل انجینئرنگ مرکز کے افتتاح کے لئے مدعو

یہ کمپنی دنیا کی چند بڑی اور مشہور کار ساز کمپنیوں جیسے میکلارن، آسٹن مارٹن، اور جاگوار لینڈ روور کو انجینئرنگ سروسس فراہم کرتی ہے اور پچھلے 15 سال سے آٹوموٹو صنعت میں مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی آ رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اپوزیشن جماعت بی آر ایس کے کارگزار صدر وسابق وزیرکے ٹی راما راؤ کو ایک اور باوقار بین الاقوامی دعوت نامہ موصول ہوا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

لندن میں قائم مشہور آٹوموبائل انجینئرنگ سروسس کمپنی پرائمٹک ڈیزائن سولیوشنس لمیٹڈ نے برطانیہ کے واروک ٹکنالوجی پارک میں قائم اپنے نئے مرکز کے افتتاح کے لئے کے ٹی آر کو مدعو کیا ہے۔

یہ کمپنی دنیا کی چند بڑی اور مشہور کار ساز کمپنیوں جیسے میکلارن، آسٹن مارٹن، اور جاگوار لینڈ روور کو انجینئرنگ سروسس فراہم کرتی ہے اور پچھلے 15 سال سے آٹوموٹو صنعت میں مصنوعات اور خدمات فراہم کرتی آ رہی ہے۔

اب اس نے اعلان کیا ہے کہ اپنے نئے مرکز کے ذریعہ وہ آٹوموٹو ڈیولپمنٹ اور ٹیسٹنگ سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی۔کمپنی نے باضابطہ طور پر کے ٹی آر کو دعوت دی ہے۔

کے ٹی آر نے کمپنی کی دعوت پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ شخصی طور پر افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔