حیدرآباد

کے ٹی آر نے رکن اسمبلی بالراجو کی عیادت کی

کے ٹی آر نے ڈی جی پی انجنی کمار سے بالراجو کی سیکوریٹی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں پھر بی آر ایس ہی کی حکومت بنے گی۔

حیدرآباد: کارگزار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کانگریس پر امکانی شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوجانے کا الزام عائد کیا۔ آج اپولو ہاسپٹل پہنچ کر کانگریس کے غنڈہ  عناصر کے حملہ میں زخمی ہوئے اچم پیٹ رکن اسمبلی جی بالراجو کی عیادت کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی شکار کانگریس اپنے حریفوں پر حملہ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کی ہدایت
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

 ایسی گندی سیاست انہوں نے پہلی بار دیکھی ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کل ایسے حالات سے انہیں بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے ڈی جی پی انجنی کمار سے بالراجو کی سیکوریٹی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں پھر بی آر ایس ہی کی حکومت بنے گی۔