حیدرآباد

کے ٹی آر کا ردوِ موسیٰ کے علاقوں کا دورہ، حائیڈرا کی انہدامی کاررائیوں کے متاثرین سے ملاقات (ویڈو)

کارگزار صدر بھارت راشٹرا سمیتی و سابق وزیر مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج رود موسیٰ پر واقع مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تیقن دیا کہ ان کی پارٹی ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) کارگزار صدر بھارت راشٹرا سمیتی و سابق وزیر مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج رود موسیٰ پر واقع مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تیقن دیا کہ ان کی پارٹی ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کے سابق ایم پی اور چندقائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کا امکان۔ کے سی آر سے باقاعدہ ربط

قبل ازیں دن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے نشاندہی کی کہ بدھا بھون جس میں خود حیدرآباد ڈزاسٹر ریسپانس اینڈ اسّیٹ پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) سمیت کئی سرکاری اداروں کے دفاتر واقع ہیں‘ حسین ساگر کے ایف ٹی ایل میں آتا ہے۔

کے ٹی راما راؤ نے متاثرہ عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں ایک عجیب سا ماحول ہے‘ ریونت ریڈی حکومت کو بی جے پی سے بھرپور تائید حاصل ہورہی ہے۔ بی جے پی کے بڑے قائدین بنڈی سنجے‘ جی کشن ریڈی‘ ویشویشور ریڈی اور راگھونندن حتیٰ کہ راجہ سنگھ بھی ریونت ریڈی کے گن گارہے ہیں۔ بی آر ایس قائد نے کانگریس اور بی جے پی کی اس دوستی کو ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی مثال کہیں نہیں ملتی۔ راہول گاندھی اڈانی کے خلاف بات کرتے ہیں اور ریونت انہیں اپنا دوست کہتے ہیں‘ اسی طرح راہول گاندھی جنہیں چور چوکیدار قرار دیتے ہیں‘ ان کو ریونت ریڈی اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں۔

راہول گاندھی ہریانہ اور اترپردیش میں بلڈوزر راج کے خلاف بات کرتے ہیں اور یہاں پر ریونت نے بلڈوزر کی دہشت مچارکھی ہے۔ ریونت ریڈی جب گھر گھر بلڈوزر بھیج رہے ہیں تو راہول بھی خاموش ہیں اور بی جے پی کے بڑے قائدین بھی چپی سادھے ہوئے ہیں۔

کے ٹی رامار اؤ نے کہا کہ ان علاقوں میں کبھی بارش کا پانی داخل ہی نہیں ہوا تو پھر انہیں منہدم کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریونت حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ موسی ریوور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر 1.5 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے دراصل اس میں سے ایک لاکھ کروڑ روپے ہڑپ لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پروجیکٹ بے فیض ہوتا ہے جس سے ایک لاکھ خاندان بے گھر ہوجائیں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ رود موسیٰ کو ترقی دینے کا پراجیکٹ ہندوستان کا سب سے بڑا اسکام ہے اور بتایا کہ اس کو اس لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس پراجیکٹ سے متعلق فنڈز کو مختلف ریاستوں کو کانگریس کی انتخابی مہم کے لئے استعمال کیا جائے۔

یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ندی کو خوبصورت بنانے کا بہانہ کرتے ہوئے 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا بہت بڑا اسکینڈل کررہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس پروجیکٹ کا اصل مقصد یہ ہے کہ کانگریس کی اسمبلی انتخابات کی مہم کے لئے فنڈ فراہم کیا جائے۔

a3w
a3w