سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش (روح پرور مناظر)

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت برسنے سے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، زائرین نے خوشی کا اظہار کیا، بارش کے باوجود زائرین بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔

مکہ مکرمہ /مدینہ منورہ: سعودی عرب میں موسلا دھار بارش سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جل تھل ایک ہوگیا۔

بیت اللہ شریف اور مدینہ منورہ میں بارش کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں جمعہ کو کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جبکہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت برسنے سے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، زائرین نے خوشی کا اظہار کیا، بارش کے باوجود زائرین بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم بھی خوشگوار ہوگیا، کہیں کہیں ہلکی ٹھنڈ بھی شروع ہوگئی۔