قومی
کولگام انکائونٹر: ایک ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری: فوج
فوج کی چنار کور نے ہفتے کی صبح ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’رات بھر رک رک شدید فائر فائٹ جاری رہی،الرٹ فوجیوں نے کیلیبریٹڈ فائر کے ساتھ جواب دیا اور رابطہ برقرار رکھتے ہوئے محاصرے کو مزید سخت کیا۔‘

سری نگر: فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اکھل دیوسر علاقے میں رات کے انکائونٹر کے دوران ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن جاری ہے۔
فوج کی چنار کور نے ہفتے کی صبح ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’رات بھر رک رک شدید فائر فائٹ جاری رہی،الرٹ فوجیوں نے کیلیبریٹڈ فائر کے ساتھ جواب دیا اور رابطہ برقرار رکھتے ہوئے محاصرے کو مزید سخت کیا۔‘
انہوں نے کہا ’سیکورٹی فورسز نے اب تک ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔‘
واضح رہے کہ کولگام کے اکھل دیوسر علاقے میں جمعہ کی شام سیکورٹی اور فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا تھا۔