انٹرٹینمنٹشمالی بھارت
ٹرینڈنگ

تیمور کا نام ایک ”حملہ آور“ کے نام پر کیوں رکھا۔کماروشواس کا سیف علی خان کے بیٹے کے نام پر طنز

کانگریس رکن پارلیمنٹ حلقہ امیٹھی کشوری لال شرما نے اتوار کے دن شاعر کمار وشواس کو بالی ووڈ جوڑا سیف علی خان اور کرینہ کپور خان پر ان کے حالیہ تبصرہ کے لئے نشانہ تنقید بنایا۔

امیٹھی(یوپی): کانگریس رکن پارلیمنٹ حلقہ امیٹھی کشوری لال شرما نے اتوار کے دن شاعر کمار وشواس کو بالی ووڈ جوڑا سیف علی خان اور کرینہ کپور خان پر ان کے حالیہ تبصرہ کے لئے نشانہ تنقید بنایا۔

متعلقہ خبریں
ہیمامالینی کے خلاف ناشائستہ تبصرہ
کرینہ کپور کی فلم ’جان جاں‘ کا پوسٹر ریلیز
کانگریس کے سابق ایم پی اور چندقائدین کی بی آر ایس میں شمولیت کا امکان۔ کے سی آر سے باقاعدہ ربط
معقولیت پسندانہ سونچ کو بڑھاوا دینے کانگریس رکن کا خانگی بل
میں آسام کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہوں:قائد اپوزیشن

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مرادآباد میں حالیہ تقریر میں کمار وشواس نے سیف یا کرینہ کا نام لئے بغیر سوال اٹھایا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے تیمور کا نام ایک ”حملہ آور“ کے نام پر کیوں رکھا۔

کمار وشواس نے گزشتہ برس دسمبر میں بھی شترو گھن سنہا اور ان کی اداکارہ بیٹی سوناکشی سنہا پر بھی درپردہ طنز کرتے ہوئے تنازعہ پیدا کردیا تھا۔ انہوں نے سوناکشی سنہا کی بین مذہبی شادی کا بالواسطہ حوالہ دیا تھا۔ کشوری لال شرما نے اپنے حلقہ کے دورہ میں میڈیا سے کہا کہ کمار وشواس اچھے شاعر ہیں، لیکن انہیں کسی کی بھی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہئے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایسے بیانات سے کمار وشواس کا قدگھٹتا ہے۔

انہیں ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے ریمارکس کی تائید نہیں کرتا۔ کماروشواس راجستھان میں بھی ایسا ہی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔ پتہ نہیں انہیں کیا ہوجاتا ہے۔ کماروشواس کسی خاص مقصد سے ہی ایسے ریمارکس کرتے ہیں۔ سیف اور کرینہ کے خلاف بیان کا بھی کچھ مقصد ہوگا۔

شرما نے اپنے دورہ میں مقامی کانگریس ورکرس اور عوام سے ملاقات کی۔ انہوں نے بعض ضرورتمندوں میں بلانکٹس بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ جنتاکی خدمت کانگریس کی روایت رہی ہے۔ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے ہمیشہ ضرورتمندوں کی مدد کی ہے۔ یہ روایت آج بھی برقرار ہے۔