تلنگانہ

جناب شجاع الدین افتخاری، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے صدر منتخب

یونین کے انتخابات، مفتی رئیس الدین قاسمی مدھولی جنرل سکریٹری مقرر، ساجد معراج سرپرست برقرار

حیدرآباد: 4؍فروری (پریس نوٹ): تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کا ایک جنرل باڈی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں یونین کی اڈھاک کمیٹی نے ریاستی کمیٹی کے انتخابات منعقد کرتے ہوئے جناب شجاع الدین افتخاری، سینئر صحافی و بیورو چیف روزنامہ اعتماد کو یونین کا صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اردو ٹی وی چینلوں کو بھی تلگو کے مساوی اشتہارات کی اجرائی، ٹی یو ڈبلیو جے یو کی کامیاب نمائندگی
عادل آباد میں مفت سوشیل میڈیا کلاسس جاری، ناندیڑ کے معروف صحافی ضمیر احمد خان کا لیکچر
ٹی یو ڈبلیو جے یو کے جنرل باڈی اجلاس کا عنقریب عظیم الشان پیمانے پر انعقاد
ٹی یو ڈبلیو جے یو عادل آباد یونٹ کے زیراہتمام مفت سوشیل میڈیا تربیتی کلاسس
ٹی یو ڈبلیو جے یو ضلع عادل آباد یونٹ کے انتخابات، عبدالعلیم صدر اور محمد حمایت اللہ جنرل سکریٹری منتخب

یہ اجلاس خواجہ شوق ہال، اردو مسکن، خلوت میں منعقد ہوا جس کی صدارت مفتی رئیس الدین قاسمی مدھولی نے کی۔

انتخابات سے قبل یونین کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور چند قراردادیں بھی منظور کی گئیں تاکہ ریاست کے ہر مستحق اردو صحافی کو اکریڈیٹیشن کارڈ کے بشمول ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں کے فوائد پہنچائے جاسکیں جس کے لئے ہر جمہوری طریقہ بشمول احتجاج کا راستہ اپنایا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی کو مزید آگے بڑھانے کا عزم کیا گیا۔

ریاستی کمیٹی کے آج منعقدہ انتخابات میں جناب ساجد معراج ایڈوکیٹ و گورنمنٹ ٹیچر کو اتفاق رائے سے یونین کا سرپرست برقرار رکھا گیا ہے جبکہ مفتی رئیس الدین قاسمی مدھولی کو جنرل سکریٹری اور جناب محمد متبع علی خان کو خازن مقرر کیا گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ 6 نائب صدور جناب محمد آصف الدین، جناب رفیع الدین ذکی، جناب محمد علیم الدین، جناب جمال شریف ایڈوکیٹ، جناب محمد ریاض الدین اورجناب زبیر اور اعزازی نائب صدر جناب محمد نثار احمد پروانہ کو منتخب کیا گیا ہے۔

اسی طرح جناب سید شاکر الصمد، جناب فیاض حفیظ، جناب شیخ ایوب ایڈوکیٹ، جناب محمد محسن پاشاہ قادری اور جناب مرزا افسر بیگ اور جناب عبدالغفار ریاستی سکریٹریز منتخب کئے گئے۔

ریاستی کمیٹی کے ایگزیکٹیو ممبرس میں جناب شفیق احمد اطہر، جناب عبدالعظیم، جناب خالد بن سالم، جناب عبدالحکیم، جناب حامد بن حسین، جناب محمد اسحاق سہیل، جناب محمد عبدالوکیل حسامی، حافظ محمد سراج، جناب محمد الیاس الدین عرف ریاض، عبدالرحمن اور حافظ تقی شامل ہیں۔

جبکہ ویمن سیل کی صدر کی حیثیت سے زینت بیگم، سیکریٹریز کے طور پر ارجمند بانو، خیرالنساء، ثنا با وزیر کو شامل کیا گیا ہے۔

بعدازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کمیٹی کے نومنتخب صدر جناب شجاع الدین افتخاری نے کہا کہ اتحاد میں اتفاق ہے، متحد ہوکر بڑے سے بڑا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یونین کے تمام عہدیداروں اور ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ مل جل کر اردو زبان اور صحافت کی ترقی اور فروغ کے لئے جدوجہد کریں اور اردو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے یونین کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہمیں اپنا جائز حق حاصل ہوسکے۔

ریاستی کمیٹی کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے یونین کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور مقامی اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے اقدامات کئے جائیں گے۔

ریاستی کمیٹی کے ساتھ ہی کئی ضلع کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں عہدیداروں کے ناموں کو اتفاق رائے سے قطعیت دی گئی۔ اس کے علاوہ جنرل باڈی اجلاس میں کچھ قراردادیں بھی منظور کی گئیں جن پر عمل آوری کا عزم کیا گیا ہے۔

a3w
a3w