تلنگانہ

کرنول حادثہ۔لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کرنے کاعمل مکمل

ڈی این اے ٹسٹ مکمل ہونے کے بعد اتوار کوحکام نے لاشوں کو رشتہ داروں کے حوالے کرنے کا عمل شروع کیا۔ پیر تک 19 لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع کرنول میں جمعہ کو پیش آئے سڑک حادثہ کے مہلوکین کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے کرنے کاعمل پیر کومکمل ہوگیاجس کاگذشتہ روز آغاز کیاگیا تھا۔یہ لاشیں اس قدر خوفناک حالت میں تھیں کہ ان کی شناخت ممکن نہ تھی۔ اسی لئے آندھراپردیش حکومت نے ان کی ڈی این اے جانچ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


ڈی این اے ٹسٹ مکمل ہونے کے بعد اتوار کوحکام نے لاشوں کو رشتہ داروں کے حوالے کرنے کا عمل شروع کیا۔ پیر تک 19 لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔


حکام نے بتایا کہ ڈی این اے رپورٹس کی بنیاد پر لاشوں کی شناخت کی گئی اور پھر انہیں ان کے رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا۔


متوفیوں کے ارکان خاندان نے خواہش ظاہر کی کہ ان کی آخری رسومات کرنول میں ہی انجام دی جائیں، جس پر انتظامیہ نے ضروری انتظامات کئے۔


بہار کے ایک متوفی کی آخری رسومات پہلے ہی ادا کی جا چکی ہیں، جب کہ تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے پرشانت کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ حکام نے بتایا کہ یہ انتظامات پرشانت کے ا رکان خاندان کی درخواست پر کرنول میں کئے گئے ہیں۔