جموں و کشمیر

لداخ کو سیاحتی مرکز بنایاجائے گا: انوراگ سنگھ ٹھاکر

انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہاکہ لوگوں نے جتنے بھی مسائل ابھارے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کی خاطر بھی حکومت کام کر رہی ہیں۔

لہیہ: اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ لداخ کو سیاحتی مرکز بنایا جائے گا اور یہاں کے کلچر اور فن کاروں کو دنیا بھر میں فروغ دیا جائے گا لہیہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے لداخ کے لوگوں کی دیریانہ مانگ پوری کرکے خطے کو یونین ٹریٹری کا درجہ دیا انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں
لداخ میں 26پٹرولنگ پوائنٹس ہاتھ سے نکل گئے : کانگریس
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
وزیراعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کو چادر کی روانگی پر نقوی کا ردعمل
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

ان کے مطابق مودی کی سربراہی میں مرکزی سرکار نے لداخ کے لوگوں کو الگ سے سینٹرل یونیورسٹی دی اور اس کے علاوہ بھی بہت سارے ادارے دئے۔ انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ لداخ کو سیاحتی مرکز بنانے کی خاطر کئی سطحوں پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں نے جتنے بھی مسائل ابھارے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کی خاطر بھی حکومت کام کر رہی ہیں۔