تلنگانہ میں بڑھتی آبادی، نئے پولیس اسٹیشنس کے قیام کے اقدامات
حالیہ دنوں کے دوران گاڑیوں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے جس کے پیش نظرٹریفک پولیس اسٹیشنس کا بھی قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔موجودہ پولیس اسٹیشنس میں شکایتوں کی تعداد میں اضافہ، دھرنوں ، راستہ روکو احتجاج کے پیش نظر پولیس پر دباو میں اضافہ ہوگیاہے۔
![تلنگانہ کو شرح پیدائش میں شدید کمی کا سامنا](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2023/02/TELANGANA-POPULATIONS-780x470.jpg)
حیدرآباد: تلنگانہ میں بڑھتی آبادی کی مناسبت سے نئے پولیس اسٹیشنس کا قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔اس سلسلہ میں پولیس کے اعلی عہدیدار حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔ بڑی تعداد میں مقدمات کے اندراج کے بشمول بندوبست کی ڈیوٹی کے سبب زائد بوجھ کو کم کرنے کے لئے نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
حالیہ دنوں کے دوران گاڑیوں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ درج کیاجارہا ہے جس کے پیش نظرٹریفک پولیس اسٹیشنس کا بھی قیام عمل میں لایاجارہا ہے۔موجودہ پولیس اسٹیشنس میں شکایتوں کی تعداد میں اضافہ، دھرنوں ، راستہ روکو احتجاج کے پیش نظر پولیس پر دباو میں اضافہ ہوگیاہے۔
حالیہ دنوں کے دوران حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں نئے ڈیویثرنس اور پولیس اسٹیشنس کا قیام عمل میں لایاگیا ہے جس کے بعد نئے پولیس اسٹیشنوں کے قیام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
شہر میں عنقریب نئے پولیس اسٹیشنس کا قیام عمارتوں کی دستیابی کی مناسبت سے عمل میں لایاجائے گا۔ ٹولی چوکی، گڈی ملکاپور،مانصاحب ٹینک، فلم نگر، رحمت نگر،بورابنڈہ پولیس اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔
اسی طرح چرلہ پلی، ناگول، گرین فارماسٹی، پوچارم آئی ٹی کاریڈارمیں پولیس اسٹیشنوں کے بشمول اُپل میں ویمنس پولیس اسٹیشنس کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔
گھٹکیسر، جواہرنگر، مہیشورم، ابراہیم پٹنم میں نئے ٹریفک پولیس اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔علاوہ ازیں الہ پور،سورارم، جینوم ویلی،عطاپور، کولور،موکیلا پولیس اسٹیشنوں کو بھی دستیاب کروایاجائے گا۔