امریکہ و کینیڈا

امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ، 3 فوجی ہلاک

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہلاک ہوا۔رپورٹس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز مکمل کرکے واپس لوٹ ٓرہے تھے۔

واشنگٹن: امریکا کی ریاست الاسکا میں امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹر ریاست الاسکا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
غزہ میں حماس کی 130 سرنگوں کے راستے تباہ، اسکول کے قریب بمباری کا اعتراف
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہلاک ہوا۔رپورٹس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز مکمل کرکے واپس لوٹ ٓرہے تھے۔

a3w
a3w