شمالی بھارت

آر ایس ایس اپنے اسکولوں میں دھوکہ بازی کی تربیت دیتی ہے : لالو پرساد یادو

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے سرکاری یا خانگی شعبہ میں ملازمتیں تلاش کرنے کے بجائے خودروزگار پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس پر آج راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے کڑی تنقید کی۔

پٹنہ: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے سرکاری یا خانگی شعبہ میں ملازمتیں تلاش کرنے کے بجائے خودروزگار پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس پر آج راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے کڑی تنقید کی۔

لالو یادو نے ٹویٹر کے ذریعہ بھاگوت کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی ہے جو انہوں نے آر ایس ایس کی دسہرہ ریالی سے خطاب میں دیا تھا۔

لالو پرساد نے کہا کہ جب بھی بی جے پی۔ آر ایس ایس اپنے آپ کو مشکلات میں گھرا ہوا پاتی ہیں‘ جنٹلمین سجن جو نفرت پھیلانے میں لگے رہتے ہیں‘ وہ اچانک گیان بانٹنے لگ جاتے ہیں۔

بہارکے سابق چیف منسٹر نے وزیراعظم نریندر مودی کے 2014کے انتخابی وعدہ کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس اپنے اسکولو ں میں دھوکہ بازی (ٹھگ ودیا) کی تربیت دیتی ہے اور جملے باز طلبا سالانہ 2 کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے کے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرلیتے ہیں۔

a3w
a3w