حیدرآباد

ووٹ کے استعمال کے بعد آندھرائی افراد کی بڑی تعداد حیدرآباد واپس (ویڈیو)

کئی افراد اپنی ذاتی گاڑیوں میں حیدرآباد واپس ہوئے تو بعض افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں و سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر انحصارکرنا پڑا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں مقیم آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد پڑوسی ریاست میں حق رائے دہی سے استفادہ کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت واپس ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری

کئی افراد اپنی ذاتی گاڑیوں میں حیدرآباد واپس ہوئے تو بعض افراد کو پرائیویٹ گاڑیوں و سرکاری روڈ ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر انحصارکرنا پڑا۔گاڑیوں کی بڑی تعداد کے سبب بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی۔

کئی ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں بھی دیکھی گئیں۔ان افراد کے ووٹ کے استعمال کے لئے آبائی مقامات روانہ ہونے کے پیش نظرآرٹی سی حکام کی جانب سے زائد بسیں چلائی گئی تھیں جس سے کارپوریشن کی آمدنی میں اضافہ ہوگیا اور کارپوریشن کی بسوں میں سنکرانتی میں سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد کا ر یکارڈٹوٹ گیا ہے۔