آندھراپردیش

چندرابابو نائیڈو سنٹرل جیل راجمندری منتقل

کروڑ ہا روپئے کے کرپشن کیس میں وجئے واڑہ میں ایک عدالت کے 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں دینے کے فیصلہ کے بعد تلگو دیشم پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو صبح راجمندری کی سنٹرل جیل لایاگیا۔

راجہ مہندرا ورم (اے پی): کروڑہا روپئے کے کرپشن کیس میں وجئے واڑہ میں ایک عدالت کے 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں دینے کے فیصلہ کے بعد تلگو دیشم پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو کو صبح راجمندری کی سنٹرل جیل لایاگیا۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
ٹی ڈی پی نے چندرا بابو کی گرفتاری پر مودی سے مداخلت کی درخواست کی
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام

وجئے واڑہ سے ضلع مشرقی گوداوری کے راجہ مہندرا ورم تک 200 کیلو میٹر کے سفر کی تکمیل کے بعد نائیڈو کو جیل منتقل کردیاگیا۔ چندرابابو نائیڈو کو تقریباً1:20 بجے شب جیل میں منتقل کیاگیا۔

ایس پی ضلع مشرقی گوداوری پی جگدیش نے یہ بات بتائی۔ عدالت نے عدالتی تحویل کے دوران نائیڈو کو خصوصی روم‘ مراقبہ اور گھر کا کھانا کے بشمول دیگر سہولتیں فراہم کی ہیں۔

ان کی زندگی کو لاحق خطرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے 73 سالہ سابق چیف منسٹر کو جیل کے اندر علحدہ رکھنے کی سہولت فراہم کی گئی۔

نائیڈو کے فرزند و تلگو دیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش اپنے والد کے ساتھ جیل کے گیٹس تک ساتھ چلتے رہے۔ اندر جانے سے قبل گیٹ کے سامنے باب اور بیٹے کچھ وقت ایک ساتھ رہے۔