تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے ، پولیس نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلہ
دیویندر سنگھ چوہان (آئی پی ایس 1997) کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (پرسنل) مقرر کیا گیا ہے اور وہ ملٹی زون۔II کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ پریملا ہنا نوتن جیکب (آئی پی ایس 2009) کو جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ایڈمنسٹریشن)، حیدرآباد سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اہم انتظامی تبدیلیوں کے تحت ریاست بھر میں متعدد آئی پی ایس افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں، جن کا مقصد پولیس نظام کو مضبوط بنانا اور انتظامی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کرنا ہے۔ یہ تبدیلیاں حیدرآباد پولیس کے اہم زونوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے مختلف اضلاع اور خصوصی یونٹس میں بھی کی گئی ہیں۔
دیویندر سنگھ چوہان (آئی پی ایس 1997) کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (پرسنل) مقرر کیا گیا ہے اور وہ ملٹی زون۔II کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ پریملا ہنا نوتن جیکب (آئی پی ایس 2009) کو جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ایڈمنسٹریشن)، حیدرآباد سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آئی ڈی، حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔
چیتنا مائلابتولا (آئی پی ایس 2013)، جو پہلے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویمن سیفٹی ونگ تھیں، اب ڈپٹی ڈائریکٹر آر بی وی آر آر ٹی جی پی اے، حیدرآباد مقرر کی گئی ہیں، جبکہ سرینواسولو (آئی پی ایس 2006) کو آئی جی سی آئی ڈی سے ٹرانسفر کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس، حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا ہے۔
تفسیر اقبال (آئی پی ایس 2008)، ڈی آئی جی زون VI چارمینار، کو جوائنٹ کمشنر آف پولیس لاء اینڈ آرڈر، حیدرآباد سٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سنیہا میہرا (آئی پی ایس 2018)، ڈی سی پی ساوتھ زون، حیدرآباد سٹی، کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ویکارآباد تعینات کیا گیا ہے۔
راچکنڈہ میں نارائنا ریڈی (آئی پی ایس 2013) کو ڈی سی پی مہیشورم زون مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پی وی پدمجا (آئی پی ایس 2013) کو ڈی سی پی ملکاجگیری سے تبدیل کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایڈمنسٹریشن)، تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو تعینات کیا گیا ہے۔
پٹیل سنگرام سنگھ گنپت راؤ (آئی پی ایس 2015) کو ایس پی ناگرکرنول ضلع، اور کھیرے کرن پربھاکر (آئی پی ایس 2017) کو جے شنکر بھوپالپلی ضلع سے ٹرانسفر کرتے ہوئے ڈی سی پی ساوتھ زون، حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ چنوری روپیش (آئی پی ایس 2017) کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اینٹی نارکوٹکس بیورو سے تبدیل کرتے ہوئے ڈی سی پی ایس ایم اینڈ آئی ٹی، حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔ شبریش پی (آئی پی ایس 2017) کو ایس پی محبوب آباد مقرر کیا گیا ہے۔
نتیکا پنٹ (آئی پی ایس 2017) کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کومرم بھیم آصف آباد، آر گریدھر (آئی پی ایس 2017) کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو، اور گائکواڈ ویبھو رگھوناتھ (آئی پی ایس 2018) کو ڈی سی پی ٹاسک فورس، حیدرآباد سٹی تعینات کیا گیا ہے۔
کے کے سدھیر رام ناتھ (آئی پی ایس 2018) کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملگو، سریستی سنکیرتھ (آئی پی ایس 2020) کو اے ڈی سی ٹو گورنر سے تبدیل کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، جے شنکر بھوپالپلی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پٹیل کانتی لال سوبھاش (آئی پی ایس 2020) کو نیا اے ڈی سی ٹو گورنر تعینات کیا گیا ہے۔