امریکہ و کینیڈا

امریکی خاتون نے اپنے پاؤں 180 ڈگری پر الٹے گھما کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

میڈیا مطابق 32 سالہ امریکی خاتون کیلسے گرب اپنے پاؤں سب سے زیادہ 17.4 ڈگری تک گھمانے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔

امریکہ: میڈیا مطابق 32 سالہ امریکی خاتون کیلسے گرب اپنے پاؤں سب سے زیادہ 17.4 ڈگری تک گھمانے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے اس ٹیلنٹ سے متعلق ایک ساتھی نے بتایا۔ جس نے تازہ ترین عالمی ریکارڈ کی کتاب پڑھی اور اس دوران ایک موقع پر پاؤں کی گردش سے متعلق ایک صفحہ دیکھا اور کہا کہ یہ تو بہت بدنما لگ رہے۔

کیلسے گرب کے مطابق انہوں نے کاغذ کے ٹکڑے پر کھڑے ہوتے ہوئے اپنے پاؤں کو گھمانے کی کوشش کی اور محسوس کیا کہ ان کے پاس ریکارڈ توڑنے کا ایک اچھا موقع ہے لیکن میں نہیں جانتی تھی کہ پیمائش کیسے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا مجھے تفصیلات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ میرا جسم لچکدار ہے، لیکن میں نے یہ فرض کر لیا تھا کہ زیادہ تر لوگ اپنا پاؤں 90 ڈگری سے زیادہ نہیں موڑ سکتے ہیں۔