شمالی بھارت

شرد یادو کے انتقال پر سیاسی قائدین کا اظہار رنج

سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سابق سربراہ شرد یادو کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک وقف سوشلسٹ تھے اور ہمیشہ سماجی انصاف کے لئے حق میں رہے۔

بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ، سابق چیف منسٹر دگ وجے سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے مدھیہ پردیش میں پیدا ہونے والے جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق صدر اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
جنتادل (یو) بی جے پی اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا : پرشانت کشور
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے انتخابات
شردیادو کی ہفتہ کو مدھیہ پردیش میں آخری رسومات

کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ سوشلسٹ تحریک کے رہنما، سابق مرکزی وزیر اور عوامی زندگی میں میرے ساتھی مسٹر شرد یادو کا انتقال سماجی انصاف کی جنگ میں ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔وہ ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ بھگوان ان کی روح کو اپنے پاک قدموں میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

سابق وزیر اعلیٰ سنگھ نے ٹویٹ کرکے یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ مضبوط سماجوادی لیڈر شرد یادو کی موت کی خبر بہت دکھ اور تکلیف دہ ہے۔ وہ ایک حساس عوامی رہنما اور نیک دل انسان تھے۔ ان کی ساری زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گزری۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔ عاجزانہ خراج عقیدت۔

سابق مرکزی وزیر ارون یادو نے ٹویٹ کیا کہ جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر، پوجیہ بابوجی کے ساتھی شرد یادو کے انتقال کی خبر افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، بھگوان مرحوم کی روح کو اپنے قدموں میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

مدھیہ پردیش کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے ٹویٹ کیا کہ سماجوادی مفکر جو ہمارے ساتھ طلبہ تحریکوں کے دوران جیل میں رہے، جو اصولوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے، وہ مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے اور قومی سیاست میں خود کو منوایا، قابل احترام شرد یادو کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، انہیں نمن۔

شرد یادو کی پیدائش مدھیہ پردیش کے نرمداپورم (ہوشنگ آباد) ضلع کی بابئی تحصیل کے اکھماؤ گاؤں میں ہوئی تھی اور ان کی آخری رسومات یہیں ادا کی جائیں گی۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بتادیں کہ سابق مرکزی وزیر اور جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو جمعرات کو انتقال کر گئے وہ 75 برس کے تھے۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں سابق مرکزی وزیر کے انتقال پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’قد آور لیڈر شری شرد یادو جی کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا‘۔

سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو جنتا دل (یونائیٹڈ) کے سابق سربراہ شرد یادو کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک وقف سوشلسٹ تھے اور ہمیشہ سماجی انصاف کے لئے حق میں رہے۔

نائیڈو نے ٹویٹ کیا، ’’ تجربہ کار رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال کے بارے میں معلوم ہونے پر دکھ ہوا۔ اوم شانتی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر یادو نے ہمیشہ انصاف اور مساوات پر مبنی سماج کے لئے جدوجہد کی۔