مشرق وسطیٰ

غزہ جنگ بندی معاملت کا آخری موقع

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کے دن کہا کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ بندی معاہدہ کرلیا جائے، تاکہ حماس کے ہاتھوں یرغمال افراد کی واپسی ہو اور گزشتہ 10ماہ سے غزہ میں تباہ کن لڑائی جھیل رہے فلسطینیوں کو راحت ملی۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے بلنکن کا یہ 9 واں ارجنٹ مشن برائے مشرقی وسطیٰ ہے۔

تل ابیب: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کے دن کہا کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ بندی معاہدہ کرلیا جائے، تاکہ حماس کے ہاتھوں یرغمال افراد کی واپسی ہو اور گزشتہ 10ماہ سے غزہ میں تباہ کن لڑائی جھیل رہے فلسطینیوں کو راحت ملی۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے بلنکن کا یہ 9 واں ارجنٹ مشن برائے مشرقی وسطیٰ ہے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

صلح صفائی کرانے والے ممالک بشمول امریکہ نے پھر سے امید ظاہر کی ہے کہ عنقریب امن معاملت ہوجائے گی، لیکن حماس نے تازہ تجویز پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ بعض ایسے نکات ہیں جن پر وہ سمجھوتہ کرنے کو آمادہ نہیں۔

بلنکن کا یہ دورہ مصر میں جاریہ ہفتہ متوقع نئی امن بات چیت سے قبل ہورہا ہے۔ بلنکن نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے بات چیت شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کن اور غالباً بہترین لمحہ ہے جو یرغمالیوں کی گھر واپسی کا آخری لمحہ یا موقع بھی ہوسکتا ہے۔

تقاضہ وقت ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے یہ عمل پٹری سے اترتا ہو۔ وہ ایران کا درپردہ حوالہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش میں ہے کہ کوئی کشیدگی یا اشتعال نہ ہو۔ ہرزوگ نے اسرائیل کو بائیڈن انتظامیہ کی مدد پر بلنکن کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں اسرائیلیوں کے خلاف حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے تمام چاروں کونوں سے دہشت گردی میں گھرے ہوئے ہیں۔ ہم ایک طاقتور قوم کے طور پر پلٹ وار کررہے ہیں۔ قاہرہ میں جاریہ ہفتہ ثالث ممالک کی میٹنگ ہونے والی ہے۔ بلنکن منگل کے دن مصر جائیں گے۔

انہوں نے پیر کے دن وزیراعظم اسرائیل بن یامن نتن یاہو سے 2.5گھنٹوں کی ملاقات کی۔ یروشلم سے آئی اے این ایس کے بموجب امریکی وزیر خارجہ بلنکن اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے یروشلم میں نتن یاہو کے دفتر میں ”پرائیوٹ میٹنگ“ کی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے آج یہ بات بتائی۔

بلنکن مصر اور اسرائیل کے سہ روزہ دورہ پر ہیں۔ وہ جنگ بندی معاہدہ کرانے اور یرغمالیوں کو رہا کرانے کی پرزور سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔ وہ مصر اور قطر کی مدد لے رہے ہیں۔ 7اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملہ کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ کا یہ 9واں دورہ ہے۔

a3w
a3w