حیدرآباد

حیدرآباد میں گرمی کی شدت کے ساتھ بے موسم بارش کی پیش قیاسی

ڈاکٹر اے سراونی سائنسداں ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے تصدیق کی ہے کہ سرگرم تلاطم کے نتیجہ میں موسمی تبدیلی ہوگی اور حیدرآباد کے ساتھ ساتھ مغربی و شمالی تلنگانہ کے متصل اضلاع میں اوسط تا شدید بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے تاہم دوسری طرف محکمہ موسمیات نے شہر میں گرمی کے ساتھ بے موسم بارش کی پیش گوئی کی ہے۔15مارچ سے شہر کے آسمان پر بادلوں کا امکان ظاہر کیاگیا ہے اور 21مارچ کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات

ڈاکٹر اے سراونی سائنسداں ہندوستانی محکمہ موسمیات حیدرآباد نے تصدیق کی ہے کہ سرگرم تلاطم کے نتیجہ میں موسمی تبدیلی ہوگی اور حیدرآباد کے ساتھ ساتھ مغربی و شمالی تلنگانہ کے متصل اضلاع میں اوسط تا شدید بارش کاامکان ہے۔

اسی دوران تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے کہا کہ اگرچہ کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران مارچ میں شہر میں بارش نہیں ہوئی ہے۔سال 2019اور2021میں کوئی بھی بارش نہیں ہوئی تھی۔5مارچ 2014کو شہر میں اعظم ترین بارش 38.4 ملی میٹر درج کی گئی تھی۔