چارمینارکے دامن میں رات دیرگئے نوجوانوں کی شراب نوشی۔ ویڈیووائرل
وائرل ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ چارمینار کے دامن میں دونوجوان آرام سے سگریٹ نوشی کررہے ہیں اور ان کے بازو شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ ایک عبادت گاہ کے قریب ان نوجوانوں کو رات میں سگریٹ اور شراب نوشی میں مصروف دیکھا جاسکتاہے۔
حیدرآباد: سٹی پولیس روزانہ یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ سرعام نشہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔ راتوں میں شہر کے کونوں کونوں میں ٹرافک پولیس حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں پربھاری جرمانہ بھی عائد کررہی ہے مگر اس کے باوجود شہر میں تاریخی چارمینار کے دامن میں رات میں نوجوان آرام سے بیٹھ کر شراب نوشی کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں۔
اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فامس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہورہاہے‘اس ویڈیوکے وائرل ہونے کے بعد پولیس کے اس دعویٰ کی قلعی کھل گئی کہ وہ سرعام شراب نوشی /نشہ کرنے والوں کے خلاف سختی کے ساتھ نمٹ رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ چارمینار کے دامن میں دونوجوان آرام سے سگریٹ نوشی کررہے ہیں اور ان کے بازو شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ ایک عبادت گاہ کے قریب ان نوجوانوں کو رات میں سگریٹ اور شراب نوشی میں مصروف دیکھا جاسکتاہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھناشروع ہوگئے ہیں۔کیا ساوتھ زون سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود سے باہر ہے؟۔ یاپھر چارمینار کاعلاقہ سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود میں نہیں آتا ہے؟۔
اگرساوتھ زون پولیس چوکس ہوتی تو یہ نوجوان رات دیرگئے چارمینار کے دامن میں ایک عبادت گاہ کے قریب شراب نوشی کرتے؟۔ بتایا جاتاہے کہ ساوتھ زون علاقہ میں آج بھی رات دیرگئے تک ہوٹلیں اورپان شاپس کھلے رہتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ ان ہوٹلوں اورپان شاپس سے پولیس کومبینہ طورپرمعمول ملتاہے اس لئے وہ ان ہوٹلوں اورپان شاپس کونظرانداز کررہے ہیں؟۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کوان تمام باتوں کاعلم ہونے کے باوجود وہ ان سرگرمیوں سے لاعلم بنے ہوئے ہیں۔ اگر عوام فریادکریں تو کس سے کریں؟۔