دہلی

کانگریس کی گھر گھر گارنٹی پہل کی شروعات

لوک سبھا الیکشن سے قبل کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے چہارشنبہ کے دن پارٹی کی ”گھرگھر گارنٹی“ پہل کی شروعات کی جس کا مقصد سارے ملک میں کروڑہا گھروں تک پہنچنا اور انہیں کانگریس کی گارنٹیز سے واقف کرانا ہے۔

نئی دہلی: لوک سبھا الیکشن سے قبل کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے چہارشنبہ کے دن پارٹی کی ”گھرگھر گارنٹی“ پہل کی شروعات کی جس کا مقصد سارے ملک میں کروڑہا گھروں تک پہنچنا اور انہیں کانگریس کی گارنٹیز سے واقف کرانا ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام

کھرگے نے پارلیمانی حلقہ شمال مشرقی دہلی کے عثمان پور سے اس کی شروعات کی۔ انہوں نے پارٹی کے 5 نیائے پچیس گارنٹی کے ورقیے (پمفلٹس) تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ گارنٹی کارڈ تقسیم کررہے ہیں۔

کانگریس نئی دہلی میں 5 اپریل کو اپنا منشور برائے لوک سبھا الیکشن جاری کرے گی اور 6 اپریل کو جئے پور اور حیدرآباد میں میگا ریالیاں نکالے گی۔ کانگریس نے ”ہاتھ بدلے گا حالات“کا نیا نعرہ دیا ہے۔