جرائم و حادثات

کرکٹ کھیلنے کے بعد واپسی کے دوران صحت کی خرابی، وکیل کی موت

کرکٹ کھیلنے کے بعد واپسی کے دوران صحت کی خرابی کے نتیجہ میں ایک وکیل کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: کرکٹ کھیلنے کے بعد واپسی کے دوران صحت کی خرابی کے نتیجہ میں ایک وکیل کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
اب کرکٹ میں بیلس اور اسٹمپس کی ضرورت نہیں!

یہ واقعہ اے پی کے ضلع وشاکھاپٹنم میں پیش آیا جہاں پر انٹر ڈسٹرکٹ ایڈوکیٹس کرکٹ ٹورنمنٹ جاری تھا۔

اس وکیل کی شناخت وشاکھاپٹنم کے جگدمباکڈلی علاقہ کے 26 سالہ منی کنٹھانائیڈو کے طورپر کی گئی ہے۔

گاجوکا زنک میدان میں میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر آتے ہوئے گر گیا۔

اس کو اٹھانے کی اس کے ساتھیوں نے کافی کوشش کی جو لاحاصل رہی۔

اس کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

وشاکھا بار ایسوسی ایشن کے صدر رام بابو نے کہا کہ نائیڈو کو دل کی بیماری تھی اور اسی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

وشاکھاپٹنم میں گزشتہ ہفتے سے درجہ حرارت زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔