بھارت

انیمل بورڈ ”کاؤ ہگ ڈے“ منانے کی اپیل سے دستبردار

پہلی مرتبہ انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا نے ملک میں گائے کے چاہنے والوں سے کہا تھا کہ وہ 14 فروری کو گائے کو گلے لگانے کا دن منائیں۔

نئی دہلی: انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا(اے ڈبلیو بی آئی) نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے حکومت کی ہدایت پر 14 فروری کو ”کاؤ ہگ ڈے“ (گائے کو گلے لگانے کا دن) منانے کی اپیل واپس لے لی ہے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں پر قابو پانے ویلفیر بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری: میئر

14 فروری کو ساری دنیا میں ویلنٹائن ڈے (یوم ِ عاشقان) منایا جاتا ہے۔

بورڈ کے سکریٹری ایس کے دتہ نے ایک نوٹس میں کہا کہ ارباب ِ مجاز اور وزارت ِ سمکیات و افزائش مویشیاں کی ہدایت پر انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا نے اپنی اپیل واپس لے لی ہے۔

پہلی مرتبہ انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا نے ملک میں گائے کے چاہنے والوں سے کہا تھا کہ وہ 14 فروری کو گائے کو گلے لگانے کا دن منائیں۔