حیدرآباد

پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے والے عملہ کی چھٹی منسوخ

غیر ملکی سفر کی اجازت لینے والوں کے ساتھ چھٹی پر جانے والوں کو بھی فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر رونالڈ راس نے آئندہ ماہ 13 تاریخ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظرانتخابی ڈیوٹی انجام دینے والے عملے کی طویل مدتی چھٹی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
شہر کے 5 اسمبلی حلقہ جات میں گھر گھر ووٹر سلپس کی تقسیم کا آغاز
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری

 غیر ملکی سفر کی اجازت لینے والوں کے ساتھ چھٹی پر جانے والوں کو بھی فوری طور پر ڈیوٹی جوائن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب رونالڈ راس نے ایک بیان میں کہا کہ اخبارات، براڈکاسٹ میڈیا، سوشل میڈیا، سنیما تھیٹرس، ریڈیو اشتہارات، بڑی تعداد میں مضامین اور کتابچے کی پرنٹنگ کے لیے میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی اجازت لینی ہوگی۔