تلنگانہ

وزیراعلی تلنگانہ سے امریکی ریاست ڈیلاویئرکے گورنر میٹ میئر نے ملاقات کی

اس خیرسگالی ملاقات میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت سریدھربابو، ڈیلاویئر کی خاتونِ اول لارین میئر اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے دو طرفہ اقتصادی اور تکنیکی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے امریکی ریاست ڈیلاویئرکے گورنر میٹ میئر نے ملاقات کی جس میں دونوں ریاستوں کے درمیان مستقبل کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر
نیشنل اوورسیز اسکالرشپ: گاؤں اور چھوٹے قصبوں کے طلبہ کے عالمی تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ


اس خیرسگالی ملاقات میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت سریدھربابو، ڈیلاویئر کی خاتونِ اول لارین میئر اور حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے دو طرفہ اقتصادی اور تکنیکی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔


دونوں نے تمام شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے یونیورسل ہیلتھ کیئرکے ماڈلس پر تبادلہ خیال کیا۔ تعلیمی شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور تدریس کے جدید طریقوں کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔


ٹکنالوجی کے دور میں معلومات کی حفاظت اور اس سے متعلق قوانین پر دونوں ریاستوں نے اپنے تجربات شیئر کئے۔

گورنر میٹ میئر نے ڈیلاویئر میں غریب اور متوسط طبقہ کے لئے جاری ہاؤسنگ اسکیموں اور قرض معافی کے پروگراموں کی تفصیلات بتائیں جبکہ وزیراعلیٰ نے تلنگانہ میں جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔


گورنر میٹ میئر نے تلنگانہ کی تیز رفتار ترقی کی ستائش کی اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کو ایک وفد کے ساتھ ڈیلاویئر کے سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت بھی دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون سے دونوں ریاستوں کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔