سوشیل میڈیاقومی

سڑکوں کو چھوڑو، اب تو گھروں کی دیواریں بھی دھوکہ دے رہی ہیں! خوفناک ویڈیو دیکھیں

چند ہی لمحوں میں دیوار اور دروازہ دونوں زمین پر آ گرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے وہ شخص وقت پر پیچھے ہٹ جاتا ہے اور ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل جاتا ہے۔ اگر ذرا سی بھی دیر ہو جاتی تو شاید اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی حیرت زدہ ہے۔ ویسے تو سوشل میڈیا پر زیادہ تر ہنسی مذاق، پرینک یا مزاحیہ ویڈیوز ہی شیئر ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسے مناظر بھی سامنے آ جاتے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو بارش کے بعد کا منظر پیش کرتا ہے، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یہ ویڈیو ایک گھر کے بیرونی دروازے (مِین گیٹ) کا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے بعد ایک شخص گیٹ کے قریب کھڑا ہے۔ اچانک گیٹ خود بخود کھل جاتا ہے۔ وہ شخص فوراً گیٹ کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ابھی وہ گیٹ بند ہی کر رہا ہوتا ہے کہ اچانک بائیں جانب کا دروازہ اور اس کے ساتھ موجود دیوار زمین بوس ہو جاتی ہے۔

چند ہی لمحوں میں دیوار اور دروازہ دونوں زمین پر آ گرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے وہ شخص وقت پر پیچھے ہٹ جاتا ہے اور ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل جاتا ہے۔ اگر ذرا سی بھی دیر ہو جاتی تو شاید اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو جاتا۔

یہ ویڈیو "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر @gharkekalesh نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک اسے ساڑھے تین لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ اور تنقیدی تبصرے بھی سامنے آئے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا:

"وہ شخص واقعی خوش قسمت تھا جو وقت پر پیچھے ہٹ گیا۔”

دوسرے صارف نے طنزیہ انداز میں کہا:

"اگر گیٹ کو کنڈی لگا دیتے تو شاید دیوار بچ جاتی۔”

تیسرے صارف کا کہنا تھا:

"اگر انکل پانی میں باہر نہ نکلتے اور گیٹ نہ کھولتے تو یہ سب نہ ہوتا۔”

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا:

"سڑکوں کو چھوڑو، اب تو گھروں کی تعمیر میں بھی گھپلے ہو رہے ہیں!”

یہ ویڈیو اس بات کی نشاندہی بھی کرتا ہے کہ بارش کے بعد گھروں کی خستہ حال دیواریں کس قدر خطرناک ہو سکتی ہیں، اور تھوڑی سی بے احتیاطی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔