بین الاقوامی

لبنان کے جج نواف سلام عالمی عدالت انصاف کے صدر منتخب

عالمی عدالت انصاف کے نومنتخب صدر نے لبنان سے مطالبہ کیا کہ قانون کی حکمرانی اور عوام کے درمیان انصاف کی بالادستی کی پاسداری کا راستہ اختیار کرے۔

بیروت: عالمی عدالتِ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان سے تعلق رکھنے والے جج نواف سلام عدالت کے صدر منتخب ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف کی صدر جن کا تعلق امریکہ سے تھا کی جگہ اب لبنان کے جج نواف سلام سنبھال لیں گے۔

متعلقہ خبریں
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد

نواف سلام 2018 سے عالمی عدالتِ انصاف کے رکن ہیں اور اس سے قبل 10 سال تک اقوامِ متحدہ میں لبنان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ نواف سلام لبنان میں سیاسی طور پر بھی کافی متحرک رہے ہیں اور لبنان کے وزیرِاعظم کے ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن حزب اللہ کی مخالفت کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئے تھے۔

حزب اللہ نے اعتراض اُٹھایا تھا کہ نواف سلام امریکا کے کافی قریب ہیں اور ان کی ہمدردیاں مغربی ممالک کے ساتھ ہیں تاہم نواف سلام نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر نواف سلام نے اپنے پیغام میں لکھا کہ  سب سے پہلی جو چیز میرے ذہن میں آئی وہ میرا شہر بیروت تھا۔ عالمی عدالت انصاف کے نومنتخب صدر نے لبنان سے مطالبہ کیا کہ قانون کی حکمرانی اور عوام کے درمیان انصاف کی بالادستی کی پاسداری کا راستہ اختیار کرے۔