کرناٹک

شمالی کرناٹک میں لنگایت طبقہ نے بی جے پی کو جھٹکہ دیا

شمالی کرناٹک کے سات اضلاع میں کانگریس کی بڑی جیت بی جے پی کو اس کے گڑھ میں بڑاجھٹکہ تصور کیا جارہا ہے۔ بی جے پی جس کی علاقہ میں (انحراف کے بعد)56میں سے 40 سیٹیں تھیں، کئی حلقوں میں پیچھے چل رہی ہے۔

ہبلی: شمالی کرناٹک کے سات اضلاع میں کانگریس کی بڑی جیت بی جے پی کو اس کے گڑھ میں بڑاجھٹکہ تصور کیا جارہا ہے۔ بی جے پی جس کی علاقہ میں (انحراف کے بعد)56میں سے 40 سیٹیں تھیں، کئی حلقوں میں پیچھے چل رہی ہے۔

بیلگاوی، اترکنڑ، ہاویری، گڈگ، وجئے پورہ، باگلکوٹ اور دھارواڑ میں لنگایت طبقہ کی موجودگی بہت زیادہ ہے اور بی جے پی کے روایتی حامی اس طبقہ نے ایسا لگتا ہے کہ اس مرتبہ کانگریس کی تائید کی ہے۔

اگرچیکہ چیف منسٹر جگدیش شیٹر جو بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے تھے، اپنی ہبلی دھارواڑ سیٹ سے ہارگئے مگر جس انداز میں انہیں بی جے پی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا وہ لنگایت طبقہ کو پسند نہیں آیا۔

لنگایتوں کے آل انڈیا ویراشیوالنگایت طبقہ نے کانگریس کو حمایت دینے کا کھلا اعلان کیا تھا اور انتخابات سے قبل کانگریس کو اس سے بہت بڑی مدد ملی۔

سابق ڈپٹی چیف منسٹر لکشمن سوادی جو بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے‘ بیلگاوی ضلع کی اپنی روایتی سیٹ اتھانی سے کامیاب ہوگئے۔