تلنگانہ

مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بنانے کونڈاوشویشور ریڈی کی خواہش

وشویشورریڈی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں مختلف اسکیمات کے سلسلہ میں فنڈس دیئے جارہے ہیں۔وشویشور ریڈی نے تیسرے دن وقار آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں عوامی آشیرواد یاترا کی۔

حیدرآباد:چیوڑلہ بی جے پی لوک سبھا امیدوار کونڈا وشویشور ریڈی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی مدد سے ریاست تلنگانہ میں حکومت چل رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی اسکیموں کے نام تبدیل کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی حکومت کے تمام دفاتر 22 جنوری کو نصف یوم بند
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں مختلف اسکیمات کے سلسلہ میں فنڈس دیئے جارہے ہیں۔وشویشور ریڈی نے تیسرے دن وقار آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں عوامی آشیرواد یاترا کی۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی، جو قوم کی خدمت کے مقصد سے کام کر رہے ہیں، ایک بار پھر انہیں وزیراعظم بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے گمراہ کن خبریں پھیلائیں کہ مودی نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی نے کسانوں کو مفت چاول فراہم کئے ہیں۔ کونڈا وشویشور ریڈی نے وضاحت کی کہ کانگریس جو وعدے کئے ہیں، ان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت کے پاس رقم نہیں ہے۔

a3w
a3w