حیدرآباد

حیدرآباد کے مضافات سے تیندوے کو پکڑاگیا

محکمہ جنگلات کے عہدیداران نے بتایا کہ تیندوا کو نہرو زو پارک منتقل کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تیندوے کو بغیر کسی نقصان کے پکڑنے کے لیے مکمل احتیاط برتی گئی تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات سے تیندوے کو پکڑاگیا۔مختلف علاقوں گنڈی پیٹ، معین آباد اور شیخ پیٹ منڈل میں عوام کو کئی دنوں سے یہ تیندوا خوفزدہ کررہا تھا جو آخرکار محکمہ جنگلات کے جال میں پھنس گیا۔ گزشتہ تقریباً 20 دنوں سے یہ مختلف مقامات پر گھوم رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

تیندوا منچریولا فاریسٹ ٹیک پارک میں نصب کردہ خصوصی پنجرے میں پکڑاگیا۔ پنجرے میں اس کے داخل ہوتے ہی مقامی عوام نے سکون کی سانس لی۔


محکمہ جنگلات کے عہدیداران نے بتایا کہ تیندوا کو نہرو زو پارک منتقل کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تیندوے کو بغیر کسی نقصان کے پکڑنے کے لیے مکمل احتیاط برتی گئی تھی۔