حیدرآباد

حیدرآباد کے 11 ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لائسنس منسوخ، صفائی کے سنگین مسائل کا انکشاف

حکام کی جانب سے کی گئی جانچ کے دوران بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کی موجودگی، غیر صاف ستھرے کچن، چکنی اور گندی دیواریں، کھانے پینے کی اشیاء کی ناقص ذخیرہ کاری، خراب سبزیاں اور کئی ہفتوں سے منجمد رکھے گئے گوشت کی نشاندہی کی گئی۔

حیدرآباد: شہر میں فوڈ سیفٹی اور صفائی کے حالات کی جانچ کے دوران مبینہ طور پر سنگین بے قاعدگیوں کے انکشاف کے بعد 11 ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لائسنس منسوخ کردیے گئے۔

حکام کی جانب سے کی گئی جانچ کے دوران بعض مقامات پر کیڑے مکوڑوں اور چوہوں کی موجودگی، غیر صاف ستھرے کچن، چکنی اور گندی دیواریں، کھانے پینے کی اشیاء کی ناقص ذخیرہ کاری، خراب سبزیاں اور کئی ہفتوں سے منجمد رکھے گئے گوشت کی نشاندہی کی گئی۔

جن ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، ان میں ہائی ٹیک سٹی کا Monastery، گچی باولی کا Priyanka Hospitality Services (Shivani The Restaurant and Bar)، Al Saba Restaurant، مادھا پور کا Lucky Multicuisine Restaurant اور Sai Ram Mess شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گچی باولی کا Udupi’s Upahar (Vimala World Trading Ltd کا یونٹ)، ہائی ٹیک سٹی کا کول اسپارک ملٹی کوزین ریسٹورنٹ، کانچی کیفے ، گچی باولی کا اینٹیرا کچن اینڈ بار اور Am Aha Telugu Kitchen and Bar بھی کارروائی کی زد میں آئے۔

کے سکھ دھام ہاسپیٹیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت چلنے والےفیوژن 9 / ایمنیشیا اسکائی بار، جو انوربٹ مال، مادھا پور میں واقع ہے، کا لائسنس بھی منسوخ کیے جانے والوں میں شامل ہے۔

حکام کے مطابق بعض ریسٹورنٹس میں کاکروچ اور دیگر کیڑوں کی موجودگی کے علاوہ کھانے کی اشیاء کی صفائی اور ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار میں بھی خامیاں پائی گئیں۔

اس کارروائی کے بعد شہر میں فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے معیار پر مزید توجہ دیے جانے کی توقع ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے دیگر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بھی معائنوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا امکان ہے۔