تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کا سدی پیٹ میں انوکھا استقبال، زیر التوا ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا مطالبہ

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا سدی پیٹ میں انوکھے انداز میں استقبال کیا گیا۔ ان کے دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر فلیکسی بینرس لگائے گئے، جن کے ذریعے کانگریس حکومت کے دور میں زیر التوا ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کرنے اور جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سدی پیٹ: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا سدی پیٹ میں انوکھے انداز میں استقبال کیا گیا۔ ان کے دورے کے موقع پر مختلف مقامات پر فلیکسی بینرس لگائے گئے، جن کے ذریعے کانگریس حکومت کے دور میں زیر التوا ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کرنے اور جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ان بینرس میں شلپارامم، کوماٹی چیروو کی ترقی، ویٹرنری کالج، ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہاسپٹل اور نرسنگ کالج جیسے اہم منصوبوں کی نشاندہی کی گئی۔

اس کے علاوہ ایلانتھاکنٹہ سڑک کی تعمیر اور سبزی و گوشت کے بازاروں کے قیام سے متعلق زیر التوا کاموں کو بھی بینرس میں نمایاں کیا گیا۔

چیف منسٹر کے استقبال کے لیے لگائے گئے ان بینرس کے ذریعے مقامی مسائل اور عوامی مطالبات کو حکومت کی توجہ میں لانے کی کوشش کی گئی۔

مقامی عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے فوری اقدامات کرے اور طویل عرصے سے رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا جائے۔