دہلی

دہلی میں ایک ہفتے کی گرمی کے بعد ہلکی بارش، محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا

اس دوران دہلی میں گرج چمک کے ساتھ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ صبح 8:30 بجے دہلی کے مرکزی موسمیاتی مرکز صفدر جنگ آبزرویٹری میں درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ ہفتے کے درجہ حرارت کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

نئی دہلی: دہلی میں اتوار کی صبح ہوئی ہلکی بارش سے گزشتہ ایک ہفتے کی گرمی سے لوگوں کو کچھ راحت ملی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں مزید موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان


محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق دن بھر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس وجہ سے شہر کے لیے ‘یلو الرٹ’ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر اور شام کو دوبارہ بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

اس دوران دہلی میں گرج چمک کے ساتھ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ صبح 8:30 بجے دہلی کے مرکزی موسمیاتی مرکز صفدر جنگ آبزرویٹری میں درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ ہفتے کے درجہ حرارت کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

صبح جزوی طور پر بادل چھائے رہے جس سے شہر کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوچھاڑ ہونے سے درجہ حرارت کم ہوگیا ہے۔


ماہرین موسمیات نے مغربی ہمالیہ پر سرگرم ہوئے ‘مغربی خلل’ کو اس بارش کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وسطی پاکستان اور پنجاب و ہریانہ کے ملحقہ علاقوں میں ایک ‘سائیکلونک سرکولیشن’ بھی تیار ہوا ہے، جس کے باعث اگلے چند دنوں تک قومی راجدھانی میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے۔

ایک اور مغربی خلل منگل کی رات سے شمال مغربی ہند کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے بدھ کو دوبارہ بارش کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کی کمی آسکتی ہے، جس کے بعد اس میں بتدریج دوبارہ اتنے ہی اضافے کا امکان ہے۔