امریکہ و کینیڈا

وائٹ ہاؤس میں افطارڈنر، امریکی صدر کا اظہار تشکر

صدرٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا، اس ضمن میں انہوں نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں افطارڈنر دیا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
ٹیپوسلطان کے مجسمہ کو چپلوں کا ہار پہنانے کا واقعہ
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا

صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی توثیق کو اہم قراردیا۔ صدرٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر خاص طور پر شکریہ ادا کیا، اس ضمن میں انہوں نے پاکستانی سفیر کی موجودگی پر بھی اظہار تشکر کیا۔

تقریب کے بعد صدر ٹرمپ نے کئی مہمان شخصیات بشمول سفیروں سے مختصر ملاقات اور مختصر بات چیت بھی کی۔