تلنگانہسوشیل میڈیا

بس میں خاتون کو ٹکٹ جاری کنڈیکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم (ویڈیو)

بتایاجاتا ہے کہ ریاست بھر میں آرٹی سی کی ایکسپریس اور پلے ویلگو بسوں میں خواتین کو مفت سفر کے احکام کی اجرائی کے باوجود کنڈیکٹر نے ایک خاتون کو کرایہ کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) نے اتوار کے روز بس کے ایک کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ ریاست بھر میں آرٹی سی کی ایکسپریس اور پلے ویلگو بسوں میں خواتین کو مفت سفر کے احکام کی اجرائی کے باوجود کنڈیکٹر نے ایک خاتون کو کرایہ کا ٹکٹ جاری کیا ہے۔

کنڈیکٹر کی جانب سے ایک خاتون مسافر کو 90 روپئے کا ٹکٹ جاری کرنے کے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع نظام آباد کے بودھن ڈپو کے بس کنڈیکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ اس کنڈیکٹر نے ایک خاتون مسافر کو 90 روپئے کا ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ حکومت نے ہفتہ کے روز مہا لکشمی اسکیم کو متعارف کراتے ہوئے خواتین کو ایکسپریس اور آرڈینری بسوں میں مفت سفر کی اجازت دی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ متعلقہ کنڈیکٹر کو ڈپو کے سرپلس اسٹاف میں رکھا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ وصول ہونے کے بعد بس کنڈیکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ سجنار نے بتایاکہ نظام آباد سے بودھن جانے والی بس میں موبائیل فون کے ذریعہ ویڈیو بنایا گیا۔

اس ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کنڈیکٹر نے خاتون مسافرین کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، اس کلپ میں ایک برقعہ پوش خاتون بھی نظر آرہی ہے۔ کنڈیکٹر کو اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ٹکٹ سے یہ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون پلے ویلگو بس میں سفر کررہی ہے۔

a3w
a3w