حیدرآباد

فٹبال کے مشہور کھلاڑی لیونل میسی کی کل حیدرآباد آمد، ٹرافک پولیس کی جانب سے اڈوائزری جاری، ان راستوں پر ہوگی بھاری ٹرافک

میسی کے ٹور ایونٹ کے لیے 13 دسمبر کو حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر ٹریفک ڈائیورشنز، بھاری گاڑیوں پر پابندی اور شہر بھر میں خصوصی پارکنگ انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اپل اسٹیڈیم کے آس پاس ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے۔

حیدرآباد میں 13 دسمبر 2025 کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، اپل میں ہونے والے میسی ٹور ایونٹ کے لیے ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ہزاروں افراد کی آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک ڈائیورشنز، بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی اور خصوصی پارکنگ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہو اور شہریوں کی سہولت برقرار رہے۔

محکمہ پولیس کے مطابق دوپہر 2 بجے سے رات 11:50 بجے کے درمیان اپل اور مشرقی حیدرآباد کی کئی اہم سڑکوں پر درمیانہ سے بھاری ٹریفک کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں متوقع ہجوم شہر کی کئی مصروف شاہراہوں کو متاثر کرسکتا ہے، اسی لیے رچہ کنڈہ پولیس نے بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں نئی پارکنگ اسکیم نافذ کی ہے۔

بھاری گاڑیوں، جن میں لاری، ڈمپر، ارتھ موور، واٹر ٹینکر، آر ایم سی ٹرک اور تمام ہیوی گوڈس وہیکلز شامل ہیں، کو دوپہر 12 بجے سے رات 11:50 بجے تک اپل جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان گاڑیوں کو مختلف جنکشنز سے متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔

شہریوں کے لیے شہر بھر میں خصوصی پارکنگ انتظامات ترتیب دیے گئے ہیں۔
اسٹیڈیم کے باہر عام عوام کے لیے پارکنگ ان مقامات پر ہوگی:

اپل ایکس روڈز → حبشی گوڑاکی سمت

  • Penguin
  • TGIALA
  • LFJC
  • Municipal Ground

اپل ایکس روڈز → رامنتھاپور کی سمت

  • Jain Parking
  • Sand Adda
  • Modern Bakery
  • Eenadu Office
  • Vasu Pharma

اسٹیڈیم کے اندر کی پارکنگ صرف وی وی آئی پیز، وی آئی پیز اور اجازت نامہ رکھنے والوں کے لیے مخصوص ہے۔ بغیر پاس گاڑیوں کو EK Minar اور LG Godown پوائنٹس سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا۔

شہر کے مختلف حصوں سے آنے والے وزیٹرز کے لیے تجویز کردہ پارکنگ راستے بھی جاری کیے گئے ہیں:

ایل بی نگر کی سمت سے آنے والوں کے لیے:
Jain Parking، Sand Adda، Eenadu Office، Agarwal Parking

حبشی گوڑا/ تارناکہ / سکندرآباد سے آنے والوں کے لیے:
Penguin Parking، TG IALA، Little Flower Junior College، Municipal Ground Uppal

رامنتھاپور کارِیڈور سے آنے والوں کے لیے:
DSL Mall سے یو ٹرن لے کر Jain Parking، Sand Adda، Eenadu Office، Agarwal Parking

اپل بھاگیتھ اور ملحقہ علاقوں سے آنے والوں کے لیے:
مقامی راستوں سے رمانتھاپور کی جانب جا کر منظور شدہ مقامات پر پارکنگ کی ہدایت ہے۔

شہر بھر میں بڑے ٹریفک ڈائیورشنز بھی نافذ کیے گئے ہیں، جس میں:

  1. گھٹکیسر → حیدرآباد (اپل سیکٹر)
  2. ایل بی نگر → اپل
  3. ترناکہ / سکندرآباد → اپل
  4. رامنتھاپور → اپل
  5. ورنگل → حیدرآباد
  6. حیدرآباد → ورنگل

تمام بھاری گاڑیوں کو متبادل راستوں جیسے ناگول، بوڈاپّل، چنگیچرلہ، عبدالّلہ پور میٹ، ORR کی طرف موڑا جائے گا۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ فلک نما → سنتوش نگر → اپل اور سکندرآباد → حبشی گوڑا → اپل کے راستوں پر شدید رش اور سست رفتار ٹریفک کا امکان ہے۔

پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ:

  • ممکن ہو تو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں
  • سفر پہلے سے پلان کریں
  • پولیس کی ہدایات اور سائن بورڈز پر عمل کریں
  • صرف منظور شدہ پارکنگ مقامات کا استعمال کریں

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کا تعاون ایونٹ کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

میسی ٹور ایونٹ کے لیے جاری کی گئی یہ حیدرآباد ٹریفک ایڈوائزری بڑے پیمانے پر متوقع ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے تاکہ 13 دسمبر کے روز شہر کے ٹریفک نظام کو موثر انداز میں چلایا جاسکے۔