شمالی بھارت

عتیق احمد کے وکیل کے خلاف مجرمانہ سازش کا کیس درج

مہلوک جرائم پیشہ و سیاستداں عتیق احمدکے وکیل خان صولت حنیف کے خلاف فروری میں وکیل امیش پال کے قتل کی مجرمانہ سازش رچنے کاالزام عائد کیاگیاہے

پریاگ راج: مہلوک جرائم پیشہ و سیاستداں عتیق احمدکے وکیل خان صولت حنیف کے خلاف فروری میں وکیل امیش پال کے قتل کی مجرمانہ سازش رچنے کاالزام عائد کیاگیاہے جو2005میں بی ایس پی رکن اسمبلی راجیو پال اوراس کے دوپولیس گارڈز کے قتل کا کلیدی گواہ تھا۔

پولیس عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی۔ امیش پال قتل کیس میں تعزیرات ہند کی دفعہ120Bکے تحت خان صولت حنیف اوراس کے دولڑکوں کے نام شامل کئے گئے۔

وہ امیش پال کی بیوی جیہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیادپر عتیق احمد اور اس کے دولڑکوں کے خلاف ایک کیس درج کیاگیاتھا۔

a3w
a3w