کھیل

بابراعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملناچاہئے:اظہر

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ سے متعلق کہاہے کہ ہر آدمی سیکھتاہے، بابر اعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملنا چاہیے۔

دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ سے متعلق کہاہے کہ ہر آدمی سیکھتاہے، بابر اعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
محمد اسدالدین، یوتھ کانگریس کے چیرمین اسپورٹس سیل مقرر
بابر کے چیک پر انعامی رقم مختلف درج، تصویر پر دلچسپ تبصرے
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
جوبلی ہلز کے آزاد امیدوار نوین یادو، کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین کے حق میں دستبردار
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین نے کہا کہ بابر اعظم کا اپنا اسٹائل ہے، مار دھاڑ ان کا کھیل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بابراعظم مار دھاڑ کیلئے جائیں گے تو ان کا نیچرل ٹیلنٹ ضائع ہوگا۔

اظہرالدین نے مزید کہاکہ ہر پلیئر کا اہم ہتھیار اس کا نیچرل ٹیلنٹ ہوتاہے، اگر کوئی کھلاڑی اپنی قدرتی صلاحیت سے ہٹنے کی کوشش کرے گا تو ناکامی کا خدشہ رہے گا۔ سابق ہندوستانی کپتان نے کہاکہ بابراعظم اور محمد رضوان پاکستان کیلئے اہم کھلاڑی ہیں۔

بابر کو اپنی بیٹنگ پوزیشن کے بارے میں سوچنا پڑے گا۔ بابر اعظم اچھے کھلاڑی ہیں لیکن وہ قدرتی اوپننگ بیٹر نہیں ہیں۔ بابراعظم کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہاکہ ہر آدمی سیکھتا ہے، بابراعظم کو بطور کپتان مزید وقت ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اتنی جلدی کسی کپتان کو جج کرنا ٹھیک نہیں ہوتا، ہر کوئی وقت کے ساتھ سیکھتا ہے، بابر بھی سیکھ جائیں گے۔

پاکستانی بولنگ لائن سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے اظہر الدین نے کہاکہ پاکستان کے بولرز کافی اچھے ہیں مگر ان کو فٹنس پر توجہ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ انجری کے بعد اچھے سے اچھے بولرز کیلئے واپسی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ سابق کپتان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انگلینڈ نے ان دنوں کافی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

انگلینڈ کی کرکٹ کو دیکھ کر کافی مزہ آیا۔ کرکٹ ورلڈکپ کی تیاری پر گفتگو کرتے ہوئے اظہرالدین نے کہاکہ ورلڈکپ میں کافی وقت ہے۔ اس سے پہلے ٹیموں کو بہت میاچس کھیلنا ہیں۔ سابق ہندوستانی کپتان نے مزید کہاکہ ہندوستان ایک مرتبہ پھر شاندار ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔