کھیل

لیونل میسی‘ سعودی کلب الہلال کیلئے کھیلنے رضامند

سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر لیونل میسی کو 2 ہفتوں کیلئے معطل کر دیا تھا۔ لیونل میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طورپر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے ان پر جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔

جدہ: ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی کلب کو خیر باد کہہ کر سعودی عرب کے فٹبال کلب کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کے مطابق میسی اس وقت فرانس کے کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کیلئے کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے

 پی ایس جی نے گزشتہ دنوں سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر لیونل میسی کو 2 ہفتوں کیلئے معطل کر دیا تھا۔ لیونل میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طورپر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے ان پر جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔

 واضح رہے کہ 2021 میں میسی نے پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا جو رواں برس ختم ہوجائے گا۔ کلب کی جانب سے معطلی پر امکان ظاہر کیا جارہا تھاکہ لیونل میسی معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے اور کسی دوسرے کلب کیلئے کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔

 اس دوران یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ سعودی فٹبال کلب الہلال نے میسی کو تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضے کے معاہدوں میں سے ایک کی پیشکش کی ہے۔ سعودی کلب کی جانب سے میسی کو 262 ملین پاؤنڈز سالانہ معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے جوکہ فٹبال کی تاریخ کے مہنگے ترین معاہدوں میں سے ایک ہے۔

 برطانوی میڈیا نے کہاکہ میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی 2025 تک سعودی کلب النصر کیلئے کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔

a3w
a3w