دہلی

امریکی سفیر کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان کا اعتراض

ہندوستان نے امریکی سفیر متعینہ اسلام آباد کے حالیہ دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر امریکہ سے اپنا اعتراض جتادیا ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے امریکی سفیر متعینہ اسلام آباد کے حالیہ دورہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر امریکہ سے اپنا اعتراض جتادیا ہے۔

وزارت ِ خارجہ نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

ہندوستان نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں امریکی سفیر برائے پاکستان کی بعض میٹنگس پر بھی اعتراض کیا۔

وزارت ِ خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے اس دورہ پر اپنا اعتراض جتادیا ہے۔