کھیل

میسی کا رونالڈو کے سعودی کلب النصر سے معاہدہ کرنے پر غور

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹبال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں۔ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ میسی کے رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

بیونس آئرس: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ پر غور شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
رونالڈو کا عربی میں سلام (ویڈیو)
قطر فٹبال ورلڈکپ : ڈیڑھ ارب افراد نے فائنل دیکھا
لیونل میسی ’انٹر میامی‘ فٹبال کلب جوائن کریں گے
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

 رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹبال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں۔ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ میسی کے رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

اس سے قبل معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا تھاکہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طورپر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

 واضح رہے کہ خبریں گردش کررہیں تھی کہ میسی نے یوروپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔ تاہم اب تازہ اطلاعات ہیں کہ میسی سعودی کلب النصر کیلئے کھیل سکتے ہیں۔